ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش میں انتخابات کے نتائج چونکانے والے ہوں گے:سچن پائلٹ

اترپردیش میں انتخابات کے نتائج چونکانے والے ہوں گے:سچن پائلٹ

Thu, 20 Jan 2022 12:58:41    S.O. News Service

وارانسی ، 20؍ جنوری (ایس ا ونیوز؍ایجنسی ) کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بہتر پوزیشن رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چونکا دینے والے انتخابی نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

پائلٹ نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے دلیل دی کہ اتر پردیش میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں پارٹی عوام کے مسائل پر سڑکوں پر لڑ رہی ہے۔ جبکہ ریاست کی اہم اپوزیشن جماعتیں غیر حاضر رہی ہیں۔

پائلٹ ایک روزہ دورے پر وارانسی میں تھے۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی مبینہ ناکامیوں پر ایک کتابچہ 'آمدنی نہ ہوئی دوگنی، درد سو گنا' بھی جاری کیا۔ اس میں کسانوں، نوجوانوں، خواتین، متوسط ​​طبقے اور سماج کے ہر طبقے کے ساتھ بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی کے بارے میں معلومات دی گئی ہے۔

پائلٹ نے کہا کہ یوگی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے الیکشن کو فرقہ وارانہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس عوام کو جواب دینے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے وہ مندر، مسجد اور 80 بمقابلہ 20 کی بات کر کے ریاست میں مذہب اور برادری کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی میں متنازعہ لوگوں کی شمولیت اور کچھ لوگوں کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران بہت سے لوگ پارٹی میں شامل ہوتے ہیں، توبہت سے لوگ ساتھ بھی چھوڑتے ہیں۔ جہاں تک کانگریس پارٹی کا سوال ہے، وہ چاہتی ہے کہ بی جے پی کی عوام دشمن حکومت کے خلاف جتنے بھی طبقے ہیں سب کو ساتھ لایا جائے۔


Share: